Jinnah Medical of MQM Deputy Convenor 239

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کا جناح میڈیکل ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر محترم جناب سید مصطفی کمال بھائی کا ایم کیو ایم ہیلتھ سنٹر کا دورہ

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
شیڈ مصطفی کمال کا سروسز کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی کے ہمراہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا دورہ جناح ہسپتال پہنچنے پر سید مصطفی کمال بھائی ایم کیو ایم ہیلتھ سرویسز کے جناح ہسپتال کے یونٹ انچارج عدنان بھائی روہیل جمالی بھائی سمیت دوسرے زمیداران اور کارکنان نے زبردست استقبال کیا اور انکی آمد پر انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیشِ کیا بعد میں انہوں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر شاہد رسول صاحب سے انکے دفتر میں ملاقات اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رسول صاحب نے انہیں ہسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سمیت مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا جواب میں سید مصطفی کمال صاحب نے بھی انہیں ہسپتال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر شاہد رسول صاحب نے انہیں اور ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی کو جناح ہسپتال کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں