Dinner organized in honor 113

پاکستان حج مشن کی “”میڈیا ٹیم”” کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی صحافیوں، امیر محمد خان، خالد نواز چیمہ، محمد عدیل اور راجہ شعیب الطاف نے حج مشن کی میڈیا ٹیم کا استقبال کیا اورحج مشن کی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جس میں وزارت مذہبی امور حج کے ترجمان عمر بٹ ptv کے رانا فہیم، APP کے ذاہد مجید، ptv کے کیمرہ مین شھباز، اور ریڈیو پاکستان کے نمائندہ اور جدہ سے امیر محمد خان، خالد نواز چیمہ، شعیب الطاف، محمد عدیل، چوہدری مبشر افضل چیمہ، اور محمد انیس نے شرکت کی.

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے بتایا کہ آج جدہ میں حجاج کرام کی پہلی فلائٹ کی آمد سے حاجیوں کی جدہ آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کے استقبال کے لئے قونصل خانہ اور حج مشن کے افسران میڈیا ٹیم ہمراہ موجود ہونگے. انکا مزید کہنا تھا کہ حج 2023 کو بہتر بنانے کے لئے وزارت مذہبی امور اپنی ہر. ممکنہ کوشش کر رہی ہے اور حاجیوں کو بہترین خدمات انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حاجیوں کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ میں ٹہرایا گیا ہے جس میں فائیو سٹار، فور اسٹار، اور تھری اسٹار ہوٹل شامل ہیں. جبکہ مکہ میں بھی لوگوں کو بہترین ہوٹل مہیا کئے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ انکی ضروریات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے طبی سہولت سے لے کر ہر ممکنہ سہولت حاجیوں کو فراہم کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں