Clean, strong teeth are essential for good health in children 157

بچوں کی اچھی صحت کے لیے صاف ستھرے مضبوط دانت بہت ضروری ہوتے ہیں

رپورٹ لاہور ایچ ایم فیاض(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بچوں کی اچھی صحت کے لیے صاف ستھرے مضبوط دانت بہت ضروری ہوتے ہیں اس کے لیے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دن میں دو مرتبہ برش کرائیں صبح کھانا کھانے سے پہلے اور رات کے وقت کھانا کھلانے کے بعد ان خیالات کا اظہار راوی روڈ کے علاقے میں فاطمہ میموریل ہسپتال میڈیسن اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے پرائیویٹ اسکول میں لگائے گئے فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کی انچارج ڈاکٹر نرمین اظہر نے نمائندہ انصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر نرمین اظہر کے مطابق بچوں کے دانت خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ دودھ میں زیادہ چینی اور غیر معیاری چاکلیٹ کا استعمال ہے آ جکل کی مائیں بچوں کو فیڈر میں زیادہ مقدار میں چینی دیکر سلا دیتی ہیں بچہ رات بھر فیڈر منہ میں رکھ کر سویا رہتا جس سے دانتوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں کالج کی پرنسپل مس صائمہ نے فاطمہ میموریل ہسپتال کی انتظامیہ اور فری میڈیکل کیمپ میں خدمات دینے والے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے ماؤں کا کردار بہت اہم ہے انہیں چاہیے کہ بچوں کو برش کرنے کی ترغیب دیں اور کھانے پینے والی ایسی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرائیں جو بچوں کے دانتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ میں اسکول کے طلباء اور طالبات کے علاؤہ والدین نے بھی اپنے دانتوں کا معائنہ کرایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں