personality an introduction 402

ایک شخصیت ایک تعارف

ایک شخصیت ایک تعارف
ڈسکہ کی معروف سماجی، فلاحی اور کے بی KB TRAVEL ٹریولر ایجنسی اینڈ ٹورزم کے “” CEO”” خرم شہزاد اعوان سے “” PNP”” کی خصوصی گفتگو
خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان بیورو چیف/کراچی

آج ہم آپکی “” ایک شخصیت ایک تعاورف”” کے حوالے سے “”PNP”” نیوز چینل اور ڈسکہ کی معروف سماجی,کاروباری اور فلاحی شخصیت خرم شہزاد اعوان سے ایک اہم اور یادگار ملاقات کرواتے ہیں، جو ایک طویل عرصہ سے اپنے ذاتی ٹریول کے بزنس سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈسکہ محلہ مشن کمپاونڈ میں مقیم متوسط خاندانوں کی معاشی، مالی اور دیگر بنیادی ضروریات کو بھی جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر گزشتہ کئی سالوں سے بے لوث خدمت کر رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد ڈسکہ محلہ مشن کمپاونڈ میں مقیم مستحق افراد کی بوقت ضرورت اور کسی مشکل وقت اور بیماری کے دوران ان کے ساتھ مالی تعاون اور فلاح بہبود کے دیگر امور کو بلاتفریق پورا کر رہے ہیں، خرم شہزاد اعوان کے چھوٹے بھائی اور مارکیٹنگ مینجر بابر ریاض اعوان ہیں جو مل کر اس بزنس کو سنبھالے اور ترقی دینے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں،

خرم شہزاد اعوان تقریبا” سال 2011 سے “”KB TRAVEL AND TOURASAM کے بزنس کے ساتھ بطور “”CEO”” سے منسلک اور کامیابی کے ساتھ بزنس کر رہے ہیں، جب انہوں نے بزنس شروع کیا تو اس وقت ڈسکہ سٹی کے اندر ٹوٹل صرف 25 کے قریب ٹریول ایجنسی تھیں جو اب بڑھتے بڑھتے یہ تعداد 80 سے بھی تجاوز کر چکی ہے،اور مزید اس کاروبار میں اضافہ کی توقعات ہیں، اس کے دو گروپ بنے ہوئے ہیں جس کے تحت ہر سال
“” ڈسکہ ٹریول ایسوسی ایشن”” کے انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، ایک گروپ فانونڈر گروپ ہے اور دوسرا اتحاد گروپ ہے، فاونڈر گروپ جس کے موجودہ صدر عثمان گورائیہ ہیں جبکہ سیکریٹری جنرل خرم شہزاد اعوان ہیں، جو ہر سال کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں، نائب صدر فیضان احمد ہیں،

خرم شہزاد اعوان نے کہا کہ اس وقت ڈسکہ سٹی اور اس کے قرب و جوار کے دیہات میں بسنے والے افراد کی تعداد تقریبا” ساڈھے آٹھ لاک نفوس سے بھی تجاوز کر چکی ہے، اور موجودہ آبادی کے اندر اضافہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اس وقت ڈسکہ سٹی میں دو سرکاری کالج اور تقریبا” 10 سے 12 تک لڑکے لڑکیوں کے الگ الگ پرائیوٹ کالج موجود ہیں، جو یہاں کی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا اپنا کلیدی اور مثالی کردار بھی ادا کر رہے ہیں، اور ڈسکہ سٹی کے اندر پڑھے لکھے افراد کی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ بھی ہو رہا ہے،

خرم شہزاد اعوان نے کہا کہ ڈسکہ انتظامیہ کی طرف سے عدم تعاون کے باعث ڈسکہ ٹریول ایسوشی ایشن کے بزنس سے منسلک کاروباری شخصیات ایک طویل عرصہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، مسائل کے حل کی عدم دستیابی، تعاون سے لوگ شدید اضطراری کا بھی شکار ہیں، مسائل کو جان بوجھ کر کھٹائی کے اندر ڈالا گیا ہے، اور اس بزنس میں کئی بار دن دھاڑے ڈاکوؤں کے واقعات سے دن دھاڑے نقدی اور قیمتی اشیاء سے لوٹ لیا جاتا ہے، اور مقامی ادارے وقت ہو مدد کے علاوہ اپنے تعاون سے بھی عملی طور پر کوسوں دور ہیں، انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور اس کے تدارک اور روک تھام کی طرف ڈسکہ انتظامیہ کوئی عملی اقدامات کرنے سے بھی قاصر نظر آ رہی ہے، جرائم پیشہ عناصر دن دھاڑے شہریوں کو لوٹا رہے ہیں وارداتوں کے اندر اور شرح میں دن بدن تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے مگر ڈسکہ شہر کی انتظامیہ خواب غفلت کی گہری نیند کے مزے لے رہی ہے،ایئر کنڈیشنڈ کمروں سے کبھی باہر ہی نہی نکلتی، اور لوگوں کے لٹنے کے واقعات میں اضافہ روز کا معمول بن گیا ہے، ڈسکہ کے عوام اور کاروباری افراد کو ان ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،

ڈسکہ کی مقامی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں غیر ذمہ داریوں اور غفلت کا کھلے عام ثبوت بھی دے رہی ہے، اور کوئی پوچھنے والا بھی نہی ہے، اور نہ ہی ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور ٹریول ایجنسی کے مالکان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں، نہ ہی اللہ اور نہ ہی قانون کو کوئی خوف اور ڈر ہے، ان ٹرویل ایجنٹوں کے خلاف کاٹ کر انہیں خیل میں بند کر دیتی ہے، ہم ہر سال اپنے بزنس کی کثیر رقم بطور حکومت کو باقاعدگی کے ساتھ ہر سال ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں مگر صد افسوس کہ ہمارے ساتھ آج تک انصاف نہی کیا گیا،ہم ایک مظلوم کے طور پر اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں،

خرم شہزاد اعوان نے کہا کہ ملک کے اندر ہوشربا مہنگائی کے اضافہ سے عمرہ اور حج زائرین کی مشکلات میں اضافہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اس کے اس بزنس سے منسلک کسروباری حضرات کے لئے حکومت وقت کی طرف سے خصوصی تعاون اور مراعات کا اعلان کیا جائے، کاروباری افراد مشکلات کے اندر پھنستے ہی چلے جا رہے ہیں،

آخر میں خرم شہزاد اعوان نے “”PNP”” کی پوری انتظامیہ اور تجربہ کار صحافتی ٹیم کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے خصوصی انٹرویو شائع کرنے کا شکریہ ادا کیا، اس کے ساتھ ہی کراچی بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کی صحافتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور “”پی این پی PNP”” کی کامیابی و کامرانی کے لئے اپنی طرف سے نیک خواہشات کے لئے بھی خصوصی دعا کی، کہ اللہ پاک آنے والے وقت میں یہ نیوز چینل مذید ترقی کرے، اس کو شہرت کی بلندیوں تک۔لے جائے،
آمین ثم امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں