Saudi Arabia Toastmasters District 79 Annual Meeting 197

سعودی عرب ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 79 کا سالانہ اجلاس۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ٹوسٹ ماسٹرعمر شاہد بین الاقوامی تقریری مقابلے میں فاتح قرار

رپورٹ سعودی عرب۔ جویریہ اسد‎(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب ٹوسٹماسٹرزکا سہ روزہ سالانہ
‎اجلاس سعودی عرب کےمشرقی علاقہ الخوبر میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ۷۹ڈی ٹی ایم رامی جواد اور ایس اے ٹی اے سی کے چیئرمین الیکس فلپ کی قیادت میں اجلاس کی کاروائی اور انتظامی امور سر انجام دیے گئے۔
‎کانفرنس کا مقصد تقریری مقابلے ، علمی نشستیں اور ضلعی قائدین کی نئی قیادت کی ٹیم کے سالانہ انتخابات کا انعقاد تھا۔
‎یہ کانفرنس 25 مئی سے27 مئی تک تین دن تک جاری رہی جس میں ٹوسٹ ماسٹرز اور مملکت بھر سے مہمانان نے شرکت کی۔
‎اویسس کلب کی نائب صدر تعلیم اور الیٹ کلب سعودی عرب کی بانی ٹوسٹ ماسٹر جویریہ اسد نے دوسرے دن کے سیشن کو بطور ناظم اجلاس اپنے منفرد انداز میں نبھایا اور 2015 کے عالمی چیمپئن مقرر ڈی ٹی ایم محمد قحطانی کو ان کی شاندار کلیدی تقریر کے لئے خوش آمدید کہا۔اس اجلاس میں
‎مختلف ڈویژنوں کے ٹوسٹ ماسٹرز پر مشتمل چار فائنل مقابلے شیڈول کیے گئے تھے، جن میں سعودی عرب، پاکستان، انڈیا، فلپائن، سری لنکا، مصر اور تنزانیہ شامل تھے۔
‎پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ٹوسٹ ماسٹر عمر شاہد نے تمام مقابلوں میں حصہ لیا اور بین الاقوامی تقریری مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کی تقریر کا پیغام حوصلہ افزا اور متاثر کن تھا، ہمیں اپنے اہداف کی جانب بڑھنے کے لۓ فوری اور بامعنی قدم اٹھانا چاہیے ۔اس اجلاس کے انعقاد سے علمی اور سماجی ہم آہنگی کو تقویت ملی اور مختلف ممالک کی جانب سے شرکت کرنے والے ٹوسٹ ماسٹرز نے تمام سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں