Muttahida Qaumi Movement Pakistan 105

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض)(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت سنٹرل پنجاب کےصدر سید شاہین انور گیلانی نے کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم سازی اور رکنیت سازی کے عمل کو تیز کیا جائے گا. اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کو دہشت گردی قرار دیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی.. اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی. اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے ذمہ داران
رضوان ظفرقریشی ، فیصل آباد سے عمران صدیقی, منڈی بہاؤالدین سے رانا محمود اقبال، رانا نعمان وسیم، اسلم حیات قریشی، ندیم چوہدری، اقبال نیازی، شیخ اویس، ساجد چنگیزی، نصر بلوچ، سرگودھا سےرستم تلہہ ، چودھری عارف ٹاٹری، عرفان احمد، شکیل احمد، زاہد حسین اور مجاہد علی نے با ضا بطہ شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں