خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد ہفتہ کی شب آغا خان ہسپتال میں انتقال فرما گئیں، آج بروز اتوار ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ جناح ہسپتال کی جامع مسجد میں بعد نماز عصر پڑھائی جائے گئی، ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ ڈھائی سال سے آنتوں کے خطر ناک مرض کینسر میں مبتلا تھیں، جس کا علاج جاری تھا، تاہم طبعیت کی شدید ناسازی کے باعث انھیں 19 مئی 2023 کو آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 9 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتہ کی شب انتقال کر گئیں، ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنے پسماندگان میں میں ایک شوہر، اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی کو شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے “”تمغہ امتیاز “” ملنے کا بھی اعزاز حاصل تھا، ان کی ناگہانی وفات پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے بلند درجات کی خصوصی دعا بھی کی ہے.