Mian Mubeen Akhtar, Ambassador of Justice Helpline European Union 113

جر منی میں تعینات سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل سے جسٹس ہیلپ لائن یورپی یونین کے سفیر,گرینڈ اوورسیز کلب یورپ کے صدر,وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی کے تحت اعزازی فوکل پرسن میاں مبین اخترنے ملاقات کی

برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جر منی میں تعینات سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل سے جسٹس ہیلپ لائن یورپی یونین کے سفیر,گرینڈ اوورسیز کلب یورپ کے صدر,وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی کے تحت اعزازی فوکل پرسن میاں مبین اخترنے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان تارکین وطن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا.
سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کیاکہ پاکستانیوں کو متحد ہو کرتمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ جدوجہد، قربانیوں اور محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سفیر پاکستان نے میاں مبین اختر کی خدمات کو سراہا وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی وسائل کے فوکل پرسن بنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دیار غیر میں ملک کی ترقی کیلئے اوورسیز پاکستانی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانی کا اہم کردار رہا ہے اور رہے گا۔
میاں مبین اختر نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم پاکستانی تارکین اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بہتر انداز میں اعلی احکام تک پہنچائے اور ان مسائل کے سدباب کےلیے مشورے دے تاکہ مسائل جلد از جلد حل ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں