Ahmed Farooq, the new ambassador of Pakistan to Saudi Arabia 179

سعودی عرب کے نئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنی سفارتی ذمداریوں کو سنبھال لیا

خصوصی رپورٹ/ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
سعودی عرب کے نئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے، پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق نئے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے پروٹوکول آفیسر خالد بن فیصل الساحل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں.
پیر کو احمد فاروق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انہوں نے بطور پاکستان کے سفیر سعودی عرب میں چارج سنبھال لیا ہے.


انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے.
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نامزد ہونے کے بعد احمد فاروق نے صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے بھی ملاقات کی تھی.
ملاقات میں صدر مملکت نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے.
ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے.
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے زراعت و ٹیکنالوجی کے شعبے میں جارحانہ مارکیٹنگ کی ضرورت پر زور دیا.
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے احمد فاروق کی نامزدگی کے بعد ان سے ملاقات میں کہا کہ سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.
حنا ربانی کھر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون پر بھی زور دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں