Executive Director of Jinnah Hospital Karachi Dr. Sami Jamali 215

جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی،اہل خانی کی طرف سے دعائے صحت کی اپیل

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تفتیش ناک ہو گئی ہے، اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں، ان کے جسم آکسیجن کی سطح کم ہونے پر انہیں پائپ مشین لگا دی گئی ہے، ڈاکٹر سیمی جمالی تقریبا” گزشتہ ڈھائی سال سے “”آنتوں کے کینسر”” کے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے
“”آئی سی یو ICU”” میں داخل ہیں، ان کے اہل خانہ نے “”PNP”” کے قارئین کے حوالے سے انسانیت کے نام پر ڈاکٹر سیمی جمالی کی جلد صحت یابی کے لئے “”دعائے صحت کی اپیل”” کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں