Understanding the utility of science and technology 139

سائنس وٹیکنالوجی کی افادیت کو سمجھتے ہوئے معاشرتی نظام ،تہزیبی روایات اور مذہبی فرائض کے ساتھ وطن کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہناچاہیے

رپورٹ ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سائنس وٹیکنالوجی کی افادیت کو سمجھتے ہوئے معاشرتی نظام ،تہزیبی روایات اور مذہبی فرائض کے ساتھ وطن کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہناچاہیے دینی و دنیاوی علم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری اور بے معنی محسوس ہونے لگتی ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے صحافی نمائندہ پی این پی نیوز ایچ ایم فیاض اور انکی اہلیہ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا علم حاصل کرنا مسلمان ہر مرد ،عورت پر فرض ہے پڑھی لکھی ماں ایک اچھا معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اس موقع پر کالج کی وائس پرنسپل پروفیسر ماہرہ ثاقب ،ڈاکٹر زیب النساء سرویا ،وائس پرنسپل مسز سبین احتشام اور دیگر سٹاف نے ایچ ایم فیاض اور انکی اہلیہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مسز ایچ ایم فیاض نے پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز سمیت دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیت اللہ کی زیارت کرئے لیکن اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر پتہ بھی نہیں ہلتا یہ سب نصیب اور اس کے کرم کے بغیر ممکن نہیں جس کو چاہے وہ اپنے در پر بلا لے اللہ تعالیٰ ہر مسلمان مرد اور عورت کو اپنے گھر اور روضہ رسول کی حاضری نصیب فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں