Siraj-ul-Haq is the first Jamaat-e-Islami 115

سراج الحق پہلے امیر جماعت اسلامی ہیں جن پر خود کش حملہ ہوا ہے

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سراج الحق پہلے امیر جماعت اسلامی ہیں کہ جن پر خود کش قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جماعت اسلامی جیسی پر امن اور منظم جماعت بھی خطرے کے کنارے پر پہنچ گئی ہے، اب تک ملک کی کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری کو قبول نہی کیا، اس خود کش حملے کی ملک کی تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کی طرف سے پر زور مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اور دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا بھی پر زور مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں