The start of the Hajj conference organized by the Saudi Ministry of Hajj 126

اس سال پاکستانی عازمین کو دوران حج مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے مشکلات سے دوچار رہیں گئے، اور حج کے اخراجات میں اضافہ سے بہت سارے افراد کی حج کی خواہش پوری نہی ہو سکے گئی، سرکاری حج کے اکانومی پیکیج کی قیمت شمالی علاقوں کے لئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے، جبکہ جنوب میں واقع علاقوں کے لئے 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہو گئی، جبکہ حج کا دورانیہ 40 روز کے لئے ہو گا، اس سال 2023 حج پاکستانیوں کی پنہچ سے باہر ہو گیا ہے، اس سال نجی حج کمپنیوں کی تعداد 800 کے لگ بھگ ہے، جو حج کے 10 سے 12 مختلف سبسڈی پیکج آفر کر رہی ہے، اس سال حاجیوں کے لئے رہائش کے انتظامات تھوڑے فاصلے پر کئے گئے ہیں، جس سے بزرگ عازمین حج کو مشکلات سے بھی گزرنا پڑے گا، سرکاری حجاج کے لئے آنے جانے کے لئے ٹرینوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، سعودی عرب کی حکومت نے اس سال دوران فرائض حج منی کے اندر جو کیمپس لگائے گئے ہیں، انہیں چار زون کے اندر تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سے اس سال آنے والے حاجیوں کے لئے عموما” “C” اور “D” کے مکاتب میں ٹھہرنے کے لئے مختص کیا جاتا ہے، اس سال حج پر بے تحاشہ اخراجات کے باعث فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ جائے گئی، حج کے اخراجات میں اس سال اضافہ کی بنیادی وجہ حج کے اخراجات کے بڑھنے کی وجہ فضائی کمپنیوں اور ایئر لائن کے کرسیوں میں 20 فیصد تک اضافہ، 40 دن کی رہائش ، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات شامل ہیں اس کے علاوہ حاجیوں کے لئے مکاتب، مشاعر کے اخراجات بھی شامل۔ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈالر کرنسی ریٹ کا بڑھنا بھی شامل ہو گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں