ہم کب تک دنیا کے ممالک سے بھیک مانگتے رہیں گئے. گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 83

21 مئی 2023 کو مزار قائد پر افواج پاکستان کے ساتھ”” اظہار یکجہتی”” کے لے جمع ہوں گئے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے اندر جو سیاست ہو رہی ہے یہ صرف اور صرف ذاتیات کی سیاست ہے، ملک کے اندر گزشتہ چار روز کے دوران جو کچھ ہوا ہے، وہ انتہائی افسوس ناک ہے، تاریخ میں یہ دن سیاہ دن کے طور پر لکھا جائے گا، 21 مئی 2023 کو افواج پاکستان کے ساتھ “”اظہار یکجہتی”” کے لئے مزار قائد پر جمع ہوں گئے، عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو اولیت اورروزانہ کی بنیاد پر حل کر رہے ہیں، گورنر ہاوس میں عنقریب نئے کمپیوٹر کا افتتاح کیا جائے گا، عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، انہیں ملک اور قوم کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے، عمران خان کو “نیب NAB” نے گرفتار کیا تھا، ملک کے اندر توڑ پھوڑ اور ملکی تنصیبات اور قیمتی املاک اور اداروں کی توڑا گیا افسوسناک ہے، یہ ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ فوج اور ملک کی اہم تنصیبات ہماری ذاتی اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں