Jamiat Ulema-e-Islam and Qaumi Watan Party organized 102

جمعیت علماء اسلام اور قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام شہر ریاض میں سابقہ وفاقی مذہبی امور مفتی عبدالشکور شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ زبیر بلوچ الریاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تعزیتی ریفرنس بیاد سابقہ وزیر مفتی عبدالشکور رح
جمعیت علماء اسلام اور قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام شہر ریاض میں سابقہ وفاقی مذہبی امور مفتی عبدالشکور شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مقررین نے مفتی عبدالشکور شھید کی گرانقدر دینی و قومی خدمات پر اُنکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب مرحوم درویش صفت انسان اور عجز وانکساری کے پیکر تھے۔ گزشتہ سال وزارت مذہبی امور نے مفتی صاحب کی سربراہی میں پاکستانی حجاج کرام کے لئے نہ صرف بھترین اور مثالی انتظامات کئے تھے۔ بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حجاج کرام کو ہوٹل کرایوں اور دیگر انتظامات کی مد میں بچت شدہ اربوں روپے واپس کئے گئے۔ اس کے علاؤہ بین المذاہب ہم اہنگی کے حوالے سے مفتی صاحب مرحوم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھت بھتر اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔ اسمبلی فلور پر مفتی صاحب مرحوم نے قومی ایشوز اور بلخصوص قبائلی اضلاع کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور جدوجھد کی۔ مقررین نے کہا کہ مفتی صاحب کی اچانک اور حادثاتی موت نہ صرف جمعیت علماء اسلام بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک بھت بڑا نقصان ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے جے یو آئی سعودی عرب کے رہنماؤں قاری محمد الیاس، مفتی عبدالجبار، مولانا اسد اللہ، ممتاز خان ،کیو ڈبلیو پی سعودی عرب کے مرکزی صدر اقبال ودود اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، انعام خان، رانا سرفراز ، فیصل علوی، منیر بیگ نے خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ایک مخصوص جماعت کے طرف سے جاری پُر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ جماعت کی قیادت سیاسی اقدار اور پختگی سے عاری ہے۔ حکومت کو سرکاری املاک اور عوامی مفادات کو نقصان پہچانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا چاہیئے۔
تقریب کا اختتام صدر محترم جناب مولانا مفتی عبدالجبار صاحب کے دعاء سے ہوا جس میں شہید مفتی عبدالشکور رح اور شاعر عبدالصمد رح کیلئے خصوصی دعاء کی گئ۔
آخر میں قومی وطن پارٹی کے صدر جناب اقبال ودود صاحب کو اعزازی طور دیر ٹوپی پہنائی گئ۔
جاری کردہ-شعبہ نشر واشاعت جمعیت علمائے اسلام ریاض ریجن
قاری أبدالی المعروف أبدال ترابی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام ریاض.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں