my voice 96

میری آواز

میری آواز
INTERNATIONAL NURSES DAY 12 MAY, 2023
دنیا بھر میں ہر سال۔”انٹرنیشنل نرسز ڈے”” منایا جاتا ہے، خدمت انسانیت کا عظیم شعبہ

کالم نویس: اعجاز احمد طاہر اعوان

ہرسال دنیا بھر میں 12 مئی 2023 کو “انٹرنیشنل نرسز ڈے” منایا جاتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں اس شعبہ کو بڑی عزت اور “RESPECT” کا مقام دیا جاتا ہے، جن کی زندگی کا یہ بنیادی مشن اور فرض بھی ہوتا ہے، کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ایسے افراد جو دوران علاج ہسپتالوں کے اندر زیر علاج ہوتے ہیں ، ان کی دیکھ بھال اور بروقت مریض کا چیک آپ، اور دوائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی انسانی ذمہ داریوں کا بنیادی اقدام اور فرض انسانیت بھی ہوتا ہے، اس سال 2023 کو پوری دنیا کے اندر اس دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار بعنوان، “”ہماری نرسز اور ہمارا مستقبل”
“OUR NURSES OUR FUTURE”
کے طور پر منایا جا رہاہے، اس دن کو ہر سال منانے کا بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ اس حساس اور توجہ طلب کے شعبے کے بارے آگہی مہم کو تیز کرنا ہے، مگر صد افسوس کے دنیا بھر میں اس شعبے کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عام معاشرے کے افراد کی نسبت زیادہ مقام سے نوازا جاتا ہے، مگر ہمارے پاکستان کے اندر انتہائی حقارت کی نظر سے نرس کو صرف ایک نوکر کا درجہ اور مقام ہی دیا جاتا ہے، وہ جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر اپنی زندگی کا مشن اور مقصد حیات صرف اورصرف خدمت انسانیت سے ہی منسلک ہوتا ہے، اور وہ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مریضوں کی خدمت اور دیکھ بھال میں ہی گزر جاتا ہے، اس شعبہ کے اندر جدت پیدا کرنے کے لئے اس شعبہ سے منسلک زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کر دار ادا کرتے ہوئے خاص مقام سے نوازا جائے، تاکہ دنیا بھر میں شعبہ صحت کے مسائل کو بہتری کی طرف راغب کرنے کے لئے اس شعبہ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ اس دن کی مناسبت سے ہر سال عالمی دن کو منانے کا یہ بنیادی مقصد بھی ہے کہ نرسز کے شعبہ جو بے لوث خدمت انسانیت کا عظیم شعبہ کا مقام رکھتا ہے، مگر یہ شعبہ آج بھی عدم توجہی اور دیگر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم بھی ہے، خدمت انسانیت خصوصا” نرسز خواتین آج بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جس کے بڑے منفی اثرات پورے معاشرے پر تیزی کے ساتھ اثر انداز ہو رہے ہیں، اس سلسلہ میں عالمی ادارہ “” WHO”” نے
HEALTH WORKERS SAFETY”
ایک ادارہ “ہیلتھ ورکرز سیفٹی” قائم۔کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی توجہ مرکوز کروائی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک کے اندر اس “ہیلتھ ورکرز سیفٹی” کے نئے قوانین پر عمل کو یقینی بنائیں، اور اس پر دستخط کریں، پاکستان کے اندر اس وقت نرسنگ کا شعبہ عدم توجہی کے باعث تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حکومت وقت کی یہ ذمہ داری بھی ہے، کہ ملک کے اندر شعبہ صحت سے منسلک اسٹاف کے مسائل کو اولیت دے کر حل کیا جائے، بلکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے، اس کے علاوہ نرسز کے شعبہ کو خصوصا” تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ خواتین نرسز اس شعبہ کے اندر رہتے ہوئے کسی خوف کے بغیر اپنی خدمات کو مربوط طریقے سے اور پر سکون ماحول میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو پورا کر سکیں، میڈیا کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شعبہ نرسز خواتین کو درپیش مسائل کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیں، اور اس خدمت انسانیت کے شعبہ کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے طرف اور ہائی لائٹ کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں