خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”عرب میڈیا رپورٹس”” کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کے اعلان سے دنیا بھر سے فریضہ حج کے لئے آنے والی خواتین بغیر محرم کے حج ادا کر سکتی ہیں، مگر باعث حیران کن اور اس بات کا اعلان حکومت پاکستان وزارت حج و عمرہ کے مطابق اور باقاعدہ اعلان اس پابندی کے اطلاق کی کھل کر وضاحت کرتے ہوئے کہا، کہ حج کی پرانی پالیسی کے مطابق، رواں برس بھی پاکستانی خواتین اپنے محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گئیں،اور اس سال بھی حج کی پرانی ہی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا، جس کے مطابق سینکڑوں حج کی خواہشمند خواتین اس سال بھی اپنے محرم کے بغیر حج پر نہی جا سکیں گئیں، یہ امر بھی قابل ذکر ہے، کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ سال کر دیا گیا تھا کہ دنیا بھر سے حج کی سعادت حاصل کرنے والی خواہش مند خواتین اپنے محرم کے بغیر حج کرنے کی مجاز ہوں گئیں اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی کا اطلاق نہی ہو گا، حکومت پاکستان وزارت حج و عمرہ کی طرف سے پرانی حج پالیسی کے اندر کوئی تبدیلی نہی کی گئی، اس پابندی کے باعث لاکھوں حج کی خواہشمند خواتین اس سال بھی اپنے محرم کے بغیر حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گئیں.