کراچی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی) 166

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا زور دار سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 3 مئی تک جاری رہنے کی توقع اور پیشن گوئی کی گئی ہے

کراچی/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں تیز ہواوں، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری ہے، بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا، بارش گلستان جوہ، موسمیات، گلشن اقبال، ایئرپورٹ، صدر، کراچی یونیورسٹی روڈ اور اردگرد کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے، بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے،سور شہر بھر کے ٹریفک سگنل نے بھی کام چھوڑ دیا ہے، ہر اشارے پر ٹریفک کا عملہ ٹریفک کو کنٹرول کر رہا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ شروع ہونے والا سلسلہ 3 مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے، آج صبح بھی موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گخا، اور سارا دن گرم ہواوں کے چلنے کا سلسلہ بھی چلتا رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں