columnist and political analyst Ejaz Ahmed Tahir Awan 129

میری آواز

میری آواز

آج کے 25 سلگتے ہوئے سوالات، آپکو “جھنجھوڑنے” اور ملک دشمن عناصر سیاست دانوں کی نے نقابی کےنام،،،؟؟؟؟

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

■■ اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق “پیمرا PEMRA” میں باقاعدہ طور پر 36 سے زائد “NEWS CHANNEL” رجسٹرڈ ہیں، مگر ہر نیوز چینل پیمرا کے قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہے ہیں، مگر وہ صرف “بریکنگ نیوز” کی دوڑ میں لگے ہے، بہت سارے چینل ملک کے حالات کی مکمل طور پر منفی صحافت کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور “پیمرا” خواب غفلت کی گہری نیند میں ڈوبا ہے،

■■ ملک کے تمام مفاد پرست سیاست دان اپنے مفادات کے حصول کے کئے ملک کے اندر آپس میں سیاسی مخالفین اور نظریات کے باوجود سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں،

■■ ملک کے عوام جن کے ووٹ سے یہ اسمبلیوں کے ایوانوں تک پہنچ پائے مگر آج تک ان مفاد پرست سیاست دانوں نے عوام کے مفاد اور بہتری کے لئے کیا کیا ہے؟

■■ عوام کے پیسوں سے خریدا ہوا اور فری آٹے کی فراہمی سے تقسیم ہونے والے آٹے کو اپنے سے منصوب کر دیا،

■■ فری آٹے کی تقسیم اور حصول میں بھی لوگوں کو اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا، اور یہ آٹا تقسیم کرنے کا جھوٹا فراڈ بھی بے نقاب ہو گیا، اور یہ ڈرامہ بھی آٹا تقسیم کرتے وقت فوٹو سیشن تک ہی محدود ہو کر رہ گیا،

■■ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ آف پاکستان اور مفاد پرست اپنے مفادات کے حصول کے کئے آمنے سامنے؟

■■ ملک کے اندر مزاکرات کا جھوٹا ڈرامہ، ان سیاسی مزاکرات سے عوام کو کیا ملے گا؟

■■ ملک کے غریب عوام زندگی کی دوڑ میں ہارنے لگے، اور معاشی حالات کے پیش نظر “خود کشیاں” کرنے پر مجبور ہونے لگے؟

■■ کیا ملک کے اند شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے والے نتائج کو کھلے دل کے ساتھ تسلیم کریں گئے،

■■ کیا کبھی ملک کے یہ مفاد پرست سیاست دان عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھی اپنے اپنے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں،

■■ ملک کے اندر سپریم کورٹ آف پاکستان کے وقار کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جس سے ملک انتشار کی جنگ کی طرف تیزی سے گامزن ہے،

■■ ملک کے اندر مفت آٹے کی تقسیم میں بھی بددیانتی کا بھونڈا پھوڑ دیا، اور 20 ارب سے زائد فراڈ کا انکشاف میں بھی موجودہ بر سر اقتدار حکومت ملوث پائی گئی،

■■ مختلف نیوز چینل پر روزانہ کی بنیاد پر “ٹیبل ٹاک شو” میں اپنے اپنے تاثرات اور اظہار خیال کرنے والے صحافی بھی منفی کردار کے حامل اور لفافہ کلچر میں ملوث ہونے کے مراسم کے شواہد منظر عام پر آنے لگے،

■■ ملک کے اندر ہر شخص مفاد پرستی میں ملوث نظر آنے لگا، ملک کے سیاست دان غریب عوام کے لئے کب اور کس طرح اپنا حقیقی کردار ادا کرنے پر منفی سوچ میں تبدیلی کے رویے کو اجاگر کریں گئے،

■■ ملک کے اندر مہنگائی، غربت، بے روزگاری، اور معاشی استحکام کی بہتری کے لئے کب یہ مفاد پرست سیاست دان خواب غفلت سے بیدار ہوں گئے؟

■■ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملک کے کروڑوں اور ارب پتی سیاست دان کب ملک کے لئے اپنی تجوریوں کے منہ کھولیں گئے؟

■■ ملک کے اندر موجودہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور پارلیمان کے درمیان سیاسی چپقلش کا خاتمہ کسی طرح مفاہمت پر ممکن ہو سکے گا،

■■ موجودہ بر سر اقتدار پارلیمان سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنے “UNDER ” تابع کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے، زرا سوچیں یہ کشیدگی اور آپس کی باہمی چپقلش ملک کو کسی طرف لے جائے گائے گئی؟

■■ اس وقت ملک کا موجودہ سیاسی ڈھانچے کی چپقلش کے باعث کیا نتیجہ نکلے گا، پوری دنیا کے اندر پاکستان کی رسوائی ہو تہی ہے،

■■ پی ڈی ایم “PDM” کا 13 مختلف نظریات کی حامل سیاسی پارٹیاں آنے والے انتخابات کے اندر سیاسی مفاد کو مستحکم اور اکھٹا رکھ سکیں گئے، جو ابھی تک نظر نہی آ رہا، اور ممکن ہوتا ہوا بھی کہیں نظر نہی آ رہا،

■■ عوام کو بھی تو کوئی ملک کے بہترین اور اپنے مفاد کے لئے فیصلہ کرنا پڑے گا، کیا یہ سب مفاد پرست سیاست دان ملک کے لئے اور اپنے حصول اقتدار کے لئے عوام سے دوبارہ ووٹ لینے کے حقدار ہیں،؟

■■ کیا موجودہ سیاسی مزاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں گئے؟ اگر یہ مزاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے تو ملک کا اگلا اقدام اور کیا حشر ہو گا؟

■■ اس وقت ملک کہاں پہ کھڑا ہے؟ ملک کا آنے والا سالانہ بجٹ کیا عوام کے دکھوں، مصیبتوں پریشانیوں اور مسائل کا مداوا
کر سکے گا،

■■ کیا عوام اپنے مسائل کے چنگل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں