سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فیس بک سے شروع محبت کا جذبہ بھارتی نوجوان کو کھینچ کر پاکستان لے آیا، شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا دلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی د±لہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی د±لہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں د±لہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی.
168