رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کی قومی ایئر لائن “PIA” کی سالانہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایئر لائن کا خسارہ بجٹ سال 2022 کے دوران 22 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جبکہ سال 2017 کے دوران “”PIA” کے ادارہ کو یہ مالی خسارہ 51 ارب روپے تھا، ایئر لائن کو خسارہ کی مختلف وجوہات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے، جن میں سرفہرست غیر ضروری اخراجات، ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کی غیر منصفانہ اور غیر منصوبہ بندی، ملازمین اور اسٹاف عملہ میں مسلسل اضافہ کا اضافہ؟ “PIA” ایئر لائن گزشتہ کئی سالوں سے انتظامی غلط منصوبہ بندی کے باعث خسارہ میں چل رہی ہے، اور اس کو خسارہ سے باہر نکالنے کے لئے اب تک کوئی اقدامات پر غور نہیں کیا گیا.