دونوں حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر چلتی رہی ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق 177

اس وقت ملک کے مسائل کا دیرپا اور منصفانہ حل بر وقت انتخابات کا انعقاد میں ہی پہنا ہے،،،،،مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق

خصوصی رپورٹ/ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، اور کشیدگی کے ماحول سے باہر نکلنے کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اس آئینی اور سیاسی بحران سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ملک کے اندر بروقت اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد بلا تاخیر کروایا جائے، اور پورے پاکستان کے اندر بیک وقت انتخابات ہی ملک کو درپیش مسائلع حل پہنا ہے، ملک کی 75 سالہ سیاسی تاریخ کے دوران آج تک ملک کے اندر منصفانہ انتخابات کا انعقاد نہی ہو سکا، یہ ہم سب کی بدقسمتی بھی ہے،بر وقت انتخابات ملک کے لئے ناگزیر ہو کر رہ گئے ہیں، اگر ملک کے اندر بر وقت انتخابات کروانے کا فائنل فیصلہ نہ کیا گیا تو ملک کے اندر سیاسی انتشار کا سنگین مسلہ بھی پیدا ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، جس سے سیاسی طور پر ملک کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا، ملک کی سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو گہرائی سے سوچنے کا وقت بھی آ گیا یے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں