Shangla Bisham Police foiled 115

شانگلہ بشام پولیس نے منشیات از قسم شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

رپورٹ : محمد زادہ گجر ڈسٹرکٹ شانگلہ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
شانگلہ بشام پولیس نے منشیات از قسم شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے پندیاڑ چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کی کارروائی میں گاڑی سے دس ہزار دو سو پچاس ملی لیٹر سے زائد شراب برآمد کرکے بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا کامیاب کارروائی ایس ایچ او بشام بخت ظاہر اور چیک پوسٹ پندیاڑ انچارج شاہ محمد کی طرف سے عمل میں لائی گئی
منشیات سمگل کرتے پکڑے گئے سمگلر جنید منیر کا تعلق لاہور سے ہے شراب سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پکڑے گئے منشیات سمگلر سے بین الصوبائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے اور موئثر کاروائی کے نسبت ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ (پی ایس پی) کے وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام جمعہ رحمن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بشام بخت ظاہر اور انچارج چیک پوسٹ پندیاڑ شاہ محمد منشیات کی صفایا کرنے میں مصروف.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں