my voice 120

میری آواز – پاکستان عالم اسلام کی ایٹمی قوت

“””””””””میری آواز“”””””””””
پاکستان عالم اسلام کی ایٹمی قوت،،، عالم اسلام،اور عالمی برادری نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے
کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان کا عالم اسلام میں ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کر لینا، کسی معجزہ قدرت خداوندی سے کم نہی ہے، اور پاکستان جب سے ایٹمی قوت بنا ہے، اس کے خلاف، اس کی سلامتی، تحفظ کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں، ان حالات کے پیش نظر آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اپنے تحفظ کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے،

وسطی ایشیا کی اہمیت اس لحاظ سے بہت زیادہ ہے، کہ روس سے آزاد ہونے والی دیگر ریاستوں سے لے کر پاکستان تک یہ تمام مسلم برادری اور مسلم امہ، عالمی سطح پر پاکستان ایٹمی قوت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرتے، اور پاکستان مستقبل میں ایک ناقابل تسخیر “”اسلامی بلاک” بن جاتا، اس وقت پاکستان وہ واحد ملک ہے کہ جو پوری اسلامی دنیا کے اندر ایک ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا ہے، پاکستان کا یہ اعزاز غیر مسلم قوتوں کی آنکھوں کے اندر ایک “”کانٹا”” بنا ہوا ہے، طاغوتی قوتوں کے نزدیک پاکستان کا ایٹمی قوت بن جانا بھی کسی معجزہ سے کم نہیں ہے، لہذا وہ پاکستان کو ہر میدان کے اندر کمزور دیکھنے کا خواب بھی دیکھ رہے ہیں، اور اس وقت پاکستان کے اندر دہشت گردی اور داخلی عدم استحکام کی سازشوں کا ایک سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، اور پاکستان کی عسکری قوت کو کمزور کرنے کے لئے محاذ کھول دیا گیا ہے، پاکستان کے خلاف تمام حربے ایک سازش کے تحت اختیار کئے جا رہے ہیں، اس نازک اور مشکل گھڑی کے اندر پوری عالم اسلام جو تقریبا” 65 سے زائد ممالک پر مشتمل ہے، مگر پاکستان ایٹمی قوت بننے کے باوجود بھی اپنے آپکو دنیا کا ایک کمزور ملک ہی تصور کر رہا ہے، مسلم دنیا کے ممالک پاکستان کو مضبوط کرنے میں پاکستان کے ساتھ مضبوط چٹان کی مانند کھڑے ہو جاتے مگر صد افسوس کہ آج حقیقت بالکل اس کے برعکس نظر آ رہی ہے،جبکہ اسلام کا مذہب مکمل طور پر روا داری، ایثار و قربانی، امن و آتشی، درگزر، محبت و یگانگت کے جذبات کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، اور پوری امت اسلامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی، عدم تعاون اور کئی سوالات کو جنم بھی دے رہی ہے، اگر دنیا کے نقشے پر پاکستان ایک اسلامی ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، تو پاکستان پوری دنیا کے اندر ایک اسلامی قوت بن کر ابھرے گا، اس وقت ایران اسلامی دنیا کا دوسرا اسلامی ملک ہے کہ جو اسلامی طاقت کی صلاحیت کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، اس کے خلاف بھی سازشوں کو تیز کیا جا رہا ہے، جس میں سر فہرست امریکہ ہے، اس خطرناک دھمکیوں کے باوجود بھی ایران امریکہ کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو رہا ہے،

اب وقت آ گیا ہے کہ اسلامی دنیا کے ممالک متحد ہو کر پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیں، بلکہ مسلم ممالک آپس کے اتحاد کی تقویت کے لئے ایک ہونے کی پالیسی کے بارے متحد ہو کر پاکستان کو اسلامی وقت بننے میں اپنا بھرپور ساتھ دیں، اگر مسلم امہ نے اس وقت کو کھو دیا تو مسلم امہ پوری دنیا کے اندر کمزور اور بھکر جائے گئی، پاکستان کا ایٹمی قوت بن جانا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، غیر مسل قوتیں مسلم دنیا کو ہر پلیٹ فارم پر کمزور دیکھنے کے خواب دیکھ رہی ہیں، اگر خدانخواستہ پوری امت اسلامیہ کامیاب نہ ہو سکی، تو یہ موقع پھر دوبارہ مسلم امہ کو کبھی حاصل نہ ہو سکے گا، آج ہم سب کو اپنے موقف کو موثر انداز میں ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے مسلم امہ کے ضمیر کو جگانے اور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے، دنیا بھر میں مسلم امہ کی ایک بہت بڑی طاقت ہے، مگر اگر اس قوت کی ہم مسلم ممالک نے حفاظت نہ کی تو پھر یہ وقت ہمیں کبھی دوبارہ نہ مل سکے گا، مسلم امہ کی یکجہتی اور متحد کرنے میں “”OIC”” کا اسلامی پلیٹ فارم کلیدی کردار ادا کرنے میں مثالی رول ادا کر سکتا ہے، مگر اس وقت “”OIC”” میں 65 سے زائد ممالک شامل ہیں، مگر یہ ادارہ کب اپنی ذمہ داریوں اور مسلمانوں کےاندر اتحاد اور بھائی چارگی کا احساس کرے گا؟ کب ہم “”OIC”” کی مایوس کن کارکردگی کے خواب کو پورا ہونے کے مشن کو کامیابی کی طرف بڑھنے کو یقینی بنتا ہوا دیکھ سکیں گئے،؟ یہ ادارہ “OIC” تو آج تک “”مسلہ کشمیر کی سنگینی”” کے بارے ہندوستان کے خلاف اپنی قرارداد تک کا اجراء نہیں کر سکا، ہم اپنی اسلامی قوت کو دنیا بھر میں کب تسلیم کرانے میں “”کامیاب””ہوں گئے؟؟ ہمارے اندر اتحاد کے فقدان کا سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا؟؟ ہمیں اتحاد کے دائرہ میں آنے اور لانے میں کیا رکاوٹ حائل ہے، ہم اپنے آپکو کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پاکستان کا اسلامی قوت بننا کیا یہ سب کچھ مسلم امہ کے اتحاد کے لئے سنگ میں ثابت ہو گا، پاکستان مضبوط ہو گا تو پوری اسلامی ممالک کے اندر اتحاد ترقی کی طرف گامزن ہو گا؟؟ ہم نے اپنے اندر اتحاد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں شائد بہت تاخیر بھی کر دی ہے، اللہ کرے کہ اسلامی ممالک جلد دائرہ اتحاد میں
آ جائیں یہ مسلم ممالک کے اندر اتحاد کی طرف اہم اقدام ہو گا.

“”بلی کے گلے میں آخر کون گھنٹی باندھے گا””

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں