Weekly flights between Iran and Saudi Arabia will start soon 121

ایران اور سعودی عرب کے مابین ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ عنقریب شروع ہو جائے گا

خصوصی رپورٹ /اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب اور ایران نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے اور شہریوں کو ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے.
“”” عرب میڈیا رپورٹ””” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم سی اے او “”CAO”” کی اطلاع کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایران اور سعودی ہفتہ وار تین پروازوں کا براہ راست سلسلہ عنقریب اور شروع ہو جائے گا، حج پروازوں کے علاوہ ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرنے پر حتمی انتظامات، اور مزاکرات آخری مراحل میں ہیں.
پروازوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معاہدے میں دونوں ممالک کی تہران اور ریاض میں سفارت خانے کے ساتھ ساتھ مشہد اور جدہ میں قونصل خانوں کھولنے کی تفصیلات شامل ہیں۔ جبکہ پروازوں اور عمرہ ویزوں کی بحالی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے.
بیان کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر بھی متفق ہوگئے تھے جس کے ساتھ حکام اور نجی وفود کے دوروں کا آغاز کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا دائرہ کار کو توسیع دینے کے لیے بیجنگ معاہدے کو فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ خطے میں استحکام اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر سعودی قومی سلامتی کے مشیر مسعید بن محمد العبیان اور ایران کے اعلی سکیورٹی عہدیدار علی شمخانی نے دستخط کیے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔
سعودی وزیر خارجہ اور ان کے ایرانی ہم منصب نے مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے طریقوں پر گفتگو کی۔
بیجنگ میں ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو دوبارہ ریاض کے دورے کی دعوت دی تاکہ ریاض میں دوطرفہ ملاقات کی جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں