Pakistani Haj pilgrims 116

پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے حصول کیلئے ہم سرگرم ہیں پہلی بار عید کی خوشیاں حاجیوں کے کے لیے قربان کرتے ہوئے فیملی کے بغیر مکہ میں عید گزاری ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مکہ میں حج انتظامات کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کے پاکستانی حجاج کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی کے بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اس سال انشاءاللہ حجاج کو منی عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات پر رہائش کی بہتر سے بہتر کم اخراجات میں سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر ریے ہیے۔۔جس کے لیے رات دن ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ لے رہا ہوں اور سعودی حج منسٹری کے زمہ دران سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں ،اس سال امسال حج مکمل گنجائش پر ہو گا جسکو کم قیمت میں اچھی سہولیات کے حصول کا چیلنج پورا کرنا ہو گا کیونکہ ہمارے پاس بہت کم وقت ہے انتظامات مکمل کرنے کے لیے اور اس سال میری خواہش ہے حج معاونین پاکستان سے کم اور زیادہ مقامی لگاہیں گیے ،جن کو زبان اور راستوں کا علم ہو گا اور کم سے کم اخراجات میں بہتر سے بہتر حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گئے ،تمام تر انتظامات اوپن میڈیا کے سامنے رکھوں گا پاکستان جاکر کے اور وزیراعظم اور کابینہ کو آگاہ کروں گا ہنگامی فیصلے اور انتظامات سے متعلق۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں