Minister Mian Nawa Sharif 157

سابق وزیراعظم میاں نواشریف سے امیر مقام انجنئیر کی ون آن ون ملاقات۔ لیگی ذرائع

رپورٹ (محمد زادہ گجر ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )

جدہ:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ لیگی ذرائع

جدہ:مشیر وزیر اعظم انجنئیر امیر مقام نے میاں نواز شریف اور مریم صاحبہ کو عمرہ ادائیگی کی مبارک باد دی۔ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، خیبرپختونخوا کے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی قیادت نے وطن عزیز کو لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی،قائد محمد نواز شریف ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا کر معاشی استحکام لائے۔ انجنئیر امیر مقام
نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو جلد بحرانوں سے نکال لیں گے، میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔میاں محمد نواز شریف نے انجنئیر امیر مقام کی پارٹی کے لیے کاوشوں کو سراہا، میاں نواز شریف اور مریم نواز صاحبہ کی انجنئیر امیر مقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں