POMF 221

پی او ایم ایف “”POMF” کی جانب سے “”PNP” بیورو چیف پنجاب، اور سینئرصحافی ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں ایک گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں یادگار تقریب

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدید سہولتوں سےآراستہ خوب صورت ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ
“ڈبلیو اے W A” میں پاکستان (لاہور) “پی این پی PNP ” کے بیورو چیف پنجاب اور سینئر صحافی عمرہ اور زیارت مسجد النبوی الشریف کی سعادت حاصل کرنے کے لئے تشریف سعودی عرب لائے ہوئے، سینئرصحافی، روزنامہ انصاف لاہور کےنمائندہ خصوصی، پی این پی نیوزچینل پنجاب کے بیوروچیف اور اینکر پرسن ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی او “”ایم ایف “POMF”” کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل نے کی۔

پی او ایم ایف”POMF” کے قائم مقام چیئرمین عمرفاروق نے آیاتِ ربانی کے چند کلامات کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا۔ “PNP” کے چئیرمین معروف صحافی اور نعت خواں حافظ عرفان کھٹانہ نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسولِ مقبول کے پنجابی میں چند اشعار پیش کئے۔
پی او ایم ایف”POMF” کے انفارمیشن سیکریٹری اورناظمِ تقریب میاں محی الدین نے مہمانِ خصوصی ایچ ایم فیاض اوران کی ٹیم جن میں زبیرخان بلوچ (مینجنگ ڈائریکںٹر)، حاجی محمد ناصر قادری (ایڈورٹائزنگ منیجر)، وسیم خان بلوچ (آئی ٹی منیجر)، کامران علی (سوشل میڈیا منیجر) اورصحافی اینکر پرسن حافظ کھٹانہ کا پی او ایم ایف کے قائم مقام چیئرمین عمرفاروق ، صدرشعیب الطاف، سینئرنائب صدرمدثرمرزا اوردیگر تمام ممبران کی جانب سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ کی شرکت فورم لئے باعثِ صد افتخار ہے۔ انھوں نے مہمانِ خصوصی ایچ ایم فیاض کا مختصر تعارف بھی پیش کیا اورانھیں عمرہ اورعیدالفطرکی مبارکباد دی۔ انھوں نے فورم کے چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن جو ان دنوں پاکستان میں ہیں کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہچایا۔

ایچ ایم فیاض نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر پی او ایم ایف اورخاص طور سے فورم کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا میں 5 سال بعد سعودی عرب آیا ہوں اور یہاں کی مثبت تبدیلیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انھوں نے کہ میری 32 برس کی صحافت میں دوستوں کا پیار سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ انھوں نے صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ دیارِ غیر میں قائدِ آعظم اورعلامہ اقبال رحمتہ علیہ کے افکارکی روشنی میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کریں۔

تقریب میں مقامی بزنس کمیونٹی اورصحافتی برادری کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی،، امجد گجر، فداحسین کھوکھر، طارق ندیم، حسن بٹ ، ادریس احمد اورخالد نوازچیمہ نے بھی شرکت کی اور ایچ ایم فیاض صحافتی اورسماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قریب کے اختتام پر “” WA”” کے ایڈمنسٹریٹر مینجر جناب انیس احمد کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں