brave men of Pakistan Army 187

عید الفطر کے موقع پر بھی پاک فوج کے بہادر جوان دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار ہوکرسرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں۔ اپنوں سے دور ہیں لیکن وطن دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عید الفطر کے موقع پر بھی پاک فوج کے بہادر جوان دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار ہوکرسرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں۔ اپنوں سے دور ہیں لیکن وطن دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں.
پاکستانی قوم جہاں ایک جانب عید کی خوشیاں منا رہی ہے، وہیں ارض پاک کی سرحدوں پر تعینات قوم کے بیٹے اپنا فرض ادا کررہے ہیں اور قوم کی خوشیوں کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاک فوج کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربان کرتے ہیں.
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں