PIA" excuse of expenditure in excess of income 229

پی آئی اے طیاروں کے 2 حادثات سے 2796 ملین کا نقصان

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قومی ائیر لائن کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات کو ایئرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار دیدیا گیا،حادثات سے ایئرلائن کو 2796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا۔انتظامیہ کی نااہلی سے حادثات کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2021-22 میں کیا گیا ہے.

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر 24نومبر 2018کو اے ٹی آر طیارہ حادثے سے 10.1398ملین جبکہ 20جولائی کو گلگت ائیر پورٹ پر طیارے حادثے سے 10.1398ملین سے زائد کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر کے حادثات سے مجموعی طور پر ایئرلائن کو 2 ہزار 796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا ہے.
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی اے اے تحقیقاتی رپورٹ میں حادثات کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔آڈیٹرز کے مطابق درکار مینٹی ننس کے متعلقہ آلات میں خرابی، ایئرلائن مینٹی ننس کریو میں پروفیشنلزم کی کمی درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی، فیصلہ کرنے کی خرابی اور فرسٹ افسر کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے.
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کی گئی انکوائری میں پائلٹس کی غلطی پر مبنی جواب دیا گیا ہے جبکہ آڈیٹرز کا انکوائری رپورٹ شیئر کرنے، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں