Saudi Arabia has announced 4 days of holidays 211

سعودی دارالحکومت ریاض میں دو روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری،3 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“”عرب میڈیا “” کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، بارشوں کے سلسلہ سے موسم میں اچانک خنکی اور خوشگوار تبدیلی آ گئی، دوران بارش بہت سارے نشیبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی بری بری متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کھڑے پانی میں بہت ساری گاڑیاں پھنس گئیں، “عرب میڈیا” کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ جاری سلسلہ مزید چند روز تک رہے گا، سیلابی پانی کی تیز رفتاری کے باعث تین بچے پانی کے ریلے میں بہہ گئے، جنہیں بچانے کی تمام کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں