Federal Minister for Religious Affairs died in a traffic accident in Islamabad 165

وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آئے ایک ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الشکور جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبد الشکور وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ دستور پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔
ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے نجی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبد الشکور خود اپنی گاڑی چلا رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، وفاقی وزیر کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی، ڈرائیور والی سائیڈ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، اسی لیے مولانا عبدالشکور حادثے میں اس قدر شدید زخمی ہوئے کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی میں سوار 2 افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں