سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فیصل آباد کے رہائشی خالد غفور اور محمد ذیشان ہزاروں میل پیدل سفر کرکے چار ماہ کے سفر کے بعد ریاض پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا.
اس موقع پر سعودی عرب پہنچنے پر خالد غفور اور محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تین ماہ کا ویزہ ہے اور سعودی حکومت سے اپیل ہے کہ حج پرمٹ جاری کیا جائے.
تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبد روف قادری رانا ، عمر فاروق، خالد اکرم رانا ،قاضی اسحق میمن ،ثاقب زبیر، محمد اویس، ممتاز خان، مزمل شاہ، راشد منہاس اور دیگر نے ان کے نیک مقصد کی کامیابی کے لیے دعا کی اور خراج تحسین پیش کیا.
200