Mahban Pakistan Foundation 149

“”محبان پاکستان فاونڈیشن کراچی کی جانب سے “”افطار ڈنر”” کا خصوصی اہتمام

کراچی/بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”محبان پاکستان فاٶنڈیشن کراچی”” کی جانب سے اراکین و احباب کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تقریب سے سابق مشرقی پاکستا طلبہ ایکشن کمیٹی کے سینٸر رہنما ممتاز عالم عالمی اردو مرکز جدہ کراچی اور PRC کے سینٸر رہنما حامد اسلام خان تحریک نفاذ اردو کے سربراہ فہیم احمد برنی محبان پاکستان سرپرست کمیٹی کے رکن افتخار حسین کامل چیر مین MPF ممتاز حسین انصاری ودیگر نے خطاب کیا بعد ازاں حامد اسلام خان نے ایم ایم عالم میموریل کلینک کے بارے میں بریفنگ لی اور اپنی جانب سے خاطر خواہ تعاون فرمایا اس موقع پر دوآبہ فرنڈز کلب کے نعیم سعید اور ڈاکٹر ارمان صدیق نے انھیں تفسیر قرآن کا تحفہ پیش کیا قبل ازیں جنرل سکریٹری محمد نعیم اقبال نے مہمانان گرامی اور شرکا کا خیر مقدم کیا دعوت افطار میں ممتاز قانون داں سید رضی عالم سماجی رہنما سراج احمد شفیق احمد اشفاق احمد خان اور “” MPF”” کے تمام سرکل ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں