Professional journalists associated with the field of journalism 154

شعبہ صحافت سے منسلک پروفیشنل صحافی اپنے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اخوت، باہمی یکجہتی، بھائی چارے کے رشتوں کو فروغ اور مستحکم کریں،،،،، جدہ کے سینئر اور کہنہ مشق صحافی، سید مسرت خلیل

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گزشتہ شب ریاض کی معروف شخصیت، اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض سعودی عرب “”PUMFR”” کے مرکزی چیئرمین محترم عابد شمعون چاند نے جدہ سے ریاض مختصر دورہ پر آئے ہوئے سینئر اور کہنہ مشق صحافی،اور “روزنامہ جسارت” کے بیورو چیف برائے سعودی عرب، کو “”DR COFFEE HOUSE RIYADH””
پر بعد نماز عشاء مدعو کیا، اس موقع پر “PUMFR” کے جنرل سیکرٹری انفار۔یش ملک عرفان بھی موجود تھے، اس ملاقات کے دوران محترم سید مسرت خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت سے منسلک پروفیشنل صحافی اپنے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر آپس کے درمیان اخوت کے رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے دونوں برادر اسلامی ممالک پاک سعودی تعلقات کے باہمی فروغ میں اپنے “”قلم”” کے ذریعے مثالی کردار کو یقینی بنائیں، سعودی عرب ہمارا دوسرا “وطن ثانی” کا درجہ رکھتا ہے، اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اور دوستی پر لازوال فخر بھی ہے، سید مسرت خلیل نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ہمارا یہ بنیادی غرض بھی ہے اس ملک کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے اجتناب کریں، سید مسرت خلیل نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو باری رکھتے ہوئے کہا، کہ صحافی اپنے ا در کے اختلافات اور رنجش کے نظریات کو ختم کرنے پر اپنی بھرپور توجہ دیں، اور صحافی آپس کی گروپ بندیوں سے بھی اپنے آپکو دور رکھیں، آپس کی دوستی اور اپنی سیاسی وابستگی سے دور رہ کر ایک نظریاتی سوچ کے رشتے کو پروان چڑھانے کے لئے شب و روز مسلسل محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں، اور “صحافت” کی پالیسی کا اپنائیں *صحافت سب کے لئے* اور امتیازی، مثبت اصولوں کو ہر قدم ضرور مدنظر رکھا کر کریں، بس اس بات کو “”ایک قول”” سمجھ کر اپنی زندگی کا”” نصب العین”” کا درجہ دیں، اور ہر سطح پر آپس کے اختلافات کو ختم کر کے “”شعبہ صحافت” کے معیار کو بلند کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں