PIA" excuse of expenditure in excess of income 113

قومی ایئر لائن “PIA” کے افسران اور پائلٹ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پروازیں منسوخ کرنے کی “DEAD LINE”

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

قومی ائیر لائن “”پی آئی اے PIA” کے افسران اور پائلٹ کو تنخواہیں بر وقت اور عدم ادائیگی کے باعث، پائلٹ کی طرف سے “”DEAD LINE” کی وارننگ دے کر پروازوں کو آپریٹ نہ لے جانے کی دھمکی دے دی ہے، “ایف بی آر FBR” کی کٹوتی کے باعث گروپ 5 تا 10 ملازمین اور “پی آئی اے “تمام پائلٹ کو رواں ماہ مارچ کی تنخواہیں ابھی تک نہی مل سکیں، جس سے ملازمین پریشانیوں سے بھی دوچار ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق “”ایف بی آر FBR”” نے بقایا جات کی مد میں قومی ایئر لائن “PIA” کے اکاونٹس سے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی کٹوتی کی ہے، جس کی بنا پر “PIA” کے افسران سمیت پائلٹ کو ماہ مارچ کی تنخواہ ابھی تک
نہی مل سکیں، تنخواہیں بر وقت نہ ملنے اور عدم ادائیگی کے باعث پائلٹ نے پروازیں آپریٹنگ نہ کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے، اس اقدام سے بین الاقوامی طور پر “PIA” کا وقار بھی مجروح ہو رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں