Government Islamia Graduate College for Women 185

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں پراکٹرز اور سینئر گائڈز کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

لاہور (ایچ ایم فیاض)(،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں پراکٹرز اور سینئر گائڈز کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز، وائس پرنسپل پروفیسر سبین احتشام سمیت کالج کے شعبہ جات کی صدر سینئر سٹاف اور طالبات نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ طالبات نےگلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے پرچم کشائی کی حلف برداری کی تقریب میں طالبات نے کلام اقبال ترنم میں پیش کرکے حاضرین محفل کو داد دینے پر مجبور کیا اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے اپنے خطاب میں پراکٹرز اور گائیڈز کی زمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا حلف برداری کی تقریب میں پراکٹرز اور گائیڈز کے بارے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی جبکہ تقریب کے آخر میں نہ صرف پراکٹرز اور گائیڈز سے حلف لیا گیا بلکہ ان میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں