Syed Musrat Khalil's special address on "Virtues of Ramadan 205

پاکستان رائٹرزکلب “PWC” ریاض کے صدرانجینئرنوید الرحمن کی جانب سے “دعوتِ سحری” میں سید مسرت خلیل کا “فضائل رمضان” پر خصوصی خطاب

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان رائٹرز کلب “PWC ریاض کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر عمائدین شہر کے اعزاز ایک شاندار اور پر تکلف “”””دعوت سحر طعام دہن” کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں جدہ کے کہنہ مشق صحافی اور جدہ کے “روزنامہ جسارت” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل بطور “مہمان خصوصی” شریک ہوئے، اس موقع پر جن جن شخصیات نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی، ولید اعجاز اعوان، سیف مسرت خلیل، عبدالعزیز مسرت خلیل، ڈاکٹر تعظیم حسین، ماجد معیز، گوہر رحمن، شیراز خان، اختر معین، سمیع الرحمن، طحی مظفر، علی خالد خان، شامل تھے،

اس موقع پرجدہ سے آئے ہوئے سینئر صحافی ، پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے سرپرستِ آعلیٰ اور روزنامہ جسارت کراچی کے بیوروچیف برائے سعودی عرب، سید مسرت خلیل نے گفتگو کرتے ہوئےفضائل رمضان کے حوالے سحری اور افطاری کی فضیلت اوراسلام میں صدقہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتابِ مبین میں فرمایا ہے کہ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اُتارا گیا ہے جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اورجس میں رہنمائی کرنے والی اور حق و باطل میں امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں۔ لہذا تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پالے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں کے روزوں سے گنتی پوری کرے، ﷲ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لیے دشواری نہیں چاہتا، اور اس لیے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لیے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لیے کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔ ہمارے پیارے حبیبؐ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا رمضان ایثاروقربانی کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں ہمیں کثرت سے قران مجید کی تلاوت اور باجماعت نماز ادا کرنےکااہتمام کرنا چاہیے۔ سحری اور افطاری کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ اسلام میں صدقہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ان کا کہنا تھاکہ رمضان کے مہینہ تواس کی اہمیت اورثواب بہت زیادہ ہے۔ بہت سی احادیث میں اسکے فوائد بیان ہوئے ہیں۔ انھوں نےکہا کہ آپ سب جانتے ہونگۓ کہ صدقہ ’خیرات‘ کرنے کو کہتے ہیں۔ اس سے مراد وہ مال ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے غریب لوگوں کو دیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس بابرکت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ خلق خدا کی خدمت، اللہ اور رسول کے حکم کی اطاعت اور عبادات کی کثرت سے جنت کے حق داربن سکتے ہیں۔ رمضان، قران اور اسلام اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت و دولت ہے۔ انھوں انجیئر نوید الرحمن کے جذبہ ایمانی کی تعریف کی جنہوں نے محض ثواب کی نیت سے اس سحری پر ہم سب کو مدعو کیا اور بہت پُرتکلف کھانے کا انتظام کیا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت و عافیت اور ایمان کی ترقی کی دعا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں