Tournament "Chaparad" Sialkot 215

پہلا چپڑاڑ ایکسپریس “PNP” سپورٹس کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ “چپراڑ” سیالکوٹ 30 اپریل 2023 عیدالفطر کے بعد منعقد ہو گا

خصوصی رپورٹ/حاجی محمد ناصر قادری

پہلا چپڑاڑ ایکسپریس “PNP” سپورٹس کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ “چپراڑ” سیالکوٹ 30 اپریل 2023 عید الفطر کے بعد پہلا اتوار منعقد ہو گا، یہ سیالکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا، جس میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کرکٹ کے کھیل کو مقبولیت سے ہمکنار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، جس میں سیالکوٹ کی معروف کرکٹ ٹیمیں بھرپور حصہ لیں گئ، “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” میں حصہ لینے والی خوش قسمت کرکٹ کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے جیتنے والی پہلی ٹیم کو نقد 10000 ہزار روپے جبکہ دوسری کامیاب ہونے والی کرکٹ ٹیم کو 5000 ہزار روپے انعام کی رقم سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس پر دیگر قیمتی انعامات بھی دئے جائیں گئے ، یہ کرکٹ ٹورنامنٹ سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھیلا جا رہا ہے اور اس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” زیر سرپرستی مرتضی جٹ چوہدری حمزہ آصف گجر کی نگرانی میں کھیلا جائے گا، جبکہ “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” کے مہمان خصوصی مہر سجاول چپراڑ رانا قیصر راجپوت “رنگ پورہ” سروچان، اور شہر سیالکوٹ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت ہوں گئے، “چپراڑ” کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے پر “PNP” کے ایڈوٹائزنگ مینجر حاجی محمد ناصر قادری ہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے شب و روز کوشاں ہیں اور اپنا بھرپور تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں کرکٹ کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں نے ان کی کارکردگی اور تعاون پر انہیں “،خراج تحسین” بھی پیش کیا ہے، ان کی گرانقدر خدمات کو اہل سیالکوٹ ہمیشہ یاد رکھیں گئے اور انکی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،
اس خصوصی “چپراڑ” کرکٹ ٹورنامنٹ ” میں خصوصی آمد حکیم سلیمان آدم سپورٹس مینجر “PNP” سیالکوٹ استاد چوہدری جٹ چیئرمین “GSL” اظہر جانی میڈیا ہیڈ بھی ہوں گئے، “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” کو ثقلین الرحمن پتوال اور مانی چپراڑ نے “”””آرگنائز کیا ہے ،
چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” کے لئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیموں کے لئے شرائط اور قوائد و ضوابط کا تعین بھی کیا گیا ہے، “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” “ناک آوٹ” سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا، دوران کھیل ایمپائر کو فیصلہ حتمی تصور اور قابل قبول ہو گا، لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ کرنے سے مکمل طور ہر اجتناب کیا جائے گا، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والی کرکٹ ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا جائے گا، “چپراڑ کرکٹ ٹورنامنٹ” “میرٹ” MERIT کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، “کٹ تھرو بال” کے کھیلنے پر مکمل پابندی عائد ہو گئی، “PNP” کے ایڈورٹائزنگ مینجر حاجی محمد ناصر قادری نے “چپراڑ کرکٹ ٹیموں” کو ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت اور شمولیت پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے “خوش آمدید” اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں