Pakistan People's Party Chairman and former Prime Minister Zulfiqar 200

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی جرمنی بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی مختلف شہروں میں دعائے تقریبات اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

گوٹنگن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جرمنی بھر کے تمام صوبائی شہروں کی طرح خواتین ونگ جرمنی کی مرکزی صدر محترمہ نذہت ہارون اور یونیورسٹیوں کے شہر گوٹنگن کے صدر محمد ہارون کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 44 ویں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی کارکنا سمیت مختلف پروفیسر، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی برسی کی تقریب میں فاتحہ خوانی کرائی گئی تقریب میں گردنواح سے مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
خواتین ونگ جرمنی کی صدر نذہت ہارون اور محمد ھارون نے کہا کہ بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریے کی جیت ہے بھٹو کی۔نظریات اج بھی زندہ ہے جس کی وجہ ان کو زندہ وجاوید کا خطاب دیا گیا کک زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کو بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین ہیش کرتے ہے
تقریب کے شرکاء نے بھٹو کے نظریات کو زندہ رکھنے کے لیے تجدید عہد کرتے ہوئے بھٹو کے فلسفہ کو اپنی۔زندگی کامقصد بنانے کا عہد کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں