سعودی عرب کے "قائم مقام" سفیر پاکستان برائے سعودی عرب محمد ذوالقرنین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نام گردش کرنے لگا 203

سعودی عرب کے “قائم مقام” سفیر پاکستان برائے سعودی عرب محمد ذوالقرنین؟،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نام گردش کرنے لگا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے نئے “”قائم مقام سفیر پاکستان”” محمد ذوالقرنین نے اپنے عہدے کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہئں، سعودی عرب کے سابق سفیر امیر خرم راٹھور اپنی “نامکمل سفارتی” ذمہ داریوں کو پورا کئے بغیر تقریبا” 14 ماہ کے بعد ہی پاکستان واپس جا چکے ہیں، انہوں نے بطور سفیر پاکستان برائے سعودی عرب فروری سال 2022 میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور صرف 14 ماہ کے بعد ہی ماہ مارچ 2023 میں اپنے تین سال کی سفارتی ذمہ داریوں کو مکمل کئے بغیر ہی واپس چلے گئے امیر خرم راٹھور سعودی عرب کے چوتھے سفیر ہیں کہ جنھوں نے اپنی اپنی سفارتی ذمہ داریاں “ملکی سیاسی چپقلش” کی بنا پر واپس پاکستان چلے گئے تھے، اور اب سعودی عرب کے لئے نئے سفیر کی تعیناتی کی بھاگ دوڑ اور نئی تعیناتی کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، اور توقع ہے کہ نئے آنے والے سفیر کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہو گا، باخبر ذرائع کے مطابق اور توقع ہے کہ نئے سفیر پاکستان برائے سعودی عرب محمد فاروق کا نام اسلام اباد کےسفارتی حلقوں میں “گردش” کر رہا ہے، توقع ہے کہ نئے سفیر پاکستان اپنی ذمہ داریاں بغیر تاخیر کے “عید الفطر” کے بعد بطور نئے سفیر برائے سعودی عرب اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال لیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں