ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سمیت اہم فیصلے، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 146

ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سمیت اہم فیصلے، اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں بینچ میں شامل تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنا کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے قانونی ٹیم کو ٹاسک سونپا گیا ہے.
اجلاس میں صدر کی جانب سے عدلیہ اصلاحات بل کی منظوری نہ دینے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بل منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا.
سپریم کورٹ کا حکم مسترد کرنے کے فیصلے کی پارلیمنٹ سے توثیق بھی کروائی جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں