Tehreek-e-Insaaf's decision to file a reference 244

تحریک انصاف کا وفاقی وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف نےسپریم کورٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کےفیصلے میں حصہ لینے والے وفاقی وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کو کابینہ فیصلے سے الگ ہونے کے لیے آج رات تک کا الٹی میٹم دے رہا ہیں ، کل سپریم کورٹ سے متعلق فیصلے سے علیحدہ نہ ہونے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے.
انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے کابینہ فیصلےسے خود کو الگ نہ کیا تو ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں