national institutions, be it the Pakistan Army or the judiciary 162

قومی ادارے افواج پاکستان ہوں یا عدلیہ و دیگر قومی ادارے پاکستانی ریاست کے بنیادی ستون ہیں۔تمام اداروں کی مضبوطی ریاست کی مضبوطی ہے،معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ و صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری

(رپورٹ : عالم خان مہمند، تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ و صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے قومی ادارے افواج پاکستان ہوں یا عدلیہ و دیگر قومی ادارے پاکستانی ریاست کے بنیادی ستون ہیں۔تمام اداروں کی مضبوطی ریاست کی مضبوطی ہے۔بحثیت محب وطن پاکستانی شہری ہمیں تمام تر مفادات سے بالاتر ہو کر سٹیٹ کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔آج سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات کے نام پر اداروں کے خلاف باقاعدہ منفی پروپیگنڈا جاری ہے ۔جنہیں دلیل بنا کر بیرونی دشمن عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ہمیں شخصیات سے زیادہ قومی اداروں ریاست کو عزیز رکھنا چاہیے۔شخصیات گزر جائیں گی مگر کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ریاست قیامت تک قائم رہے گی ۔قومی اداروں اور ریاست کا استہزاء و تضحیک کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ آئین اور قانون کے مطابق قومی سطح پر اصطلاحات کے ذریعے غلطیوں کا ازالہ کیا جاے۔سیاسی و عدالتی عدم استحکام ملک کیلئے نقصان دہ ہے پارٹیوں کے مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کیلیے متحد ہوکر نظام میں اصلاحات کی جائیں ۔ملک پاکستان امن کا گہوارہ اور پوری امت مسلمہ کیلئے نعمت ہے۔پاکستانی قوم کا اداروں اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا قومی فریضہ ہے ۔اوورسیز پاکستانیز سوشل میڈیا پر بیرونی عناصر کے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندھی کرتے ہوے ریاست کا دفاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں