کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ انجینئر نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت نے 15 سالوں سے زائد حکومتی اقتدار کے دوران عملا” کچھ نہیں کیا اور کارکردگی انتہائی مایوس کن ہی رہی ہے، جس سے عوام کے اندر مایوسی میں مسلسل اضافہ بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ہی پی گذشتہ 15 سالوں سے برسراقتدار ہے، اور عملی طور پر عوام کو درپیش مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوئی ہے.کراچی کے عوام 15 اپریل کو ملتوی شدہ نشتوں کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور تمام جھوٹے دعوے کرنے والی سیاسی جماعتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں. انشاء اللہ اگلا “میئر کراچی جماعت اسلامی” کا ہی ہو گا.