Pakistan People's Party Berlin paid tribute to Shaheed Zulfiqar 122

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر ان کے پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج پیش کیا

برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر ان کے پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج
پیش کیا کارکنان نے تجدید عہد کرتے ہوئے بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا برسی کے مناسبت سے قرآن خوانی و افطاری کا اہتمام کیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے نائب صدر عابد حسین بلوچ کے رہائش پر منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان نے پاکستان کے ائین پر عملدرآمد،اعلی مراعات وصول کرنے والو کی بیخ کنی، ملک وقوم کے ساتھ غداری کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دینے کی قراد داد پیش کی اور کہا کہ زوالفقار بھٹو شہید نے اسلام،پاکستان اور پاکستانی عوام کی سربلندی، آزادی اور تحفظ کی خاطر اپنی جان اور مال کی پرواہ کیئے بغیراپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے قربانی دی اور جام شہادت نوش کیا وہ بلاشبہ ہمارا قیمتی اثاثہ تھےانہوں اپنی جان بھی پاکستان پر قربان کردی۔ گو کہ ہم ذوالفقارعلی بھٹو جیسے عظیم رہنما کوکھوچکے ہیں لیکن ان کی سوچ،نظریے،خدمات اور کردارنے ان کوزندہ جاوید بنا دیا ہے اور وہ مرنے بعد بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں

عابد حسین بلوچ نے کہاکہ ہم اپنے قائد کے مشن و فلسفہ کو جاری رکھتے ہوئے ان سے تجدید عہد کا عادہ کرتے ہیں پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہور احمد نے زوالفقار علی بھٹو سمیت پارٹی کارکنان کے لیے دعائے مغفرت کی
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ برلن کے صدر جہانگیرسردار سمیت کارکنان نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں