Ambassador of Saudi Arabia to Pakistan Amir Khurram Khan Rathore 228

سعودی عرب کے سفیر پاکستان امیر خرم خان راٹھور چوتھے سفیر بھی اپنی سفارتی (سعودی عرب) ذمہ داریاں مکمل کرنے سے قبل ہی پاکستان اسلام آباد پہنچ گئے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

سعودی عرب کے سفیر پاکستان امیر خرم خان راٹھور چوتھے سفیر بھی اپنی سفارتی (سعودی عرب) ذمہ داریاں مکمل کرنے سے قبل ہی پاکستان اسلام آباد پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں متعین سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور بھی اپنی بطور سفیر ذمہ داریوں کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان روانہ ہو گئے، یہ پاکستان کے چوتھے سفیر ہیں کہ جنہیں تسلسل کے ساتھ سفارتی مدت مکمل کرنے سے قبل ہی سعودی عرب کی سفارت کو خیر باد کہنا پڑا، انس قبل سال 2018 میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ایڈمرل ریٹائرڈ ہشام بن صدیق جنہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے سفارتی اقتدار کی مدت سے قبل فوری طور پر واپس پاکستان بلوا لیا گیا تھا، اسی برح اس سے بیشتر ریٹائرڈ بلال اکبر کو بھی سفارتی مدت ختم ہونے سے قبل ہی واپس جانا پڑا، اور اب امیر خرم راٹھور کو بھی اپنی سفارتی ذمہ داریاں ختم ہونے سے قبل ہی 14 ماہ کے بعد ہی واپس بلا لیا گیا ہے، یاد رہے کہ سفارتی تقرری کی مدت ہر ملک کے لئے 3 سال ہوتی ہے، اور اب کسی نئے فیصلے اور سعودی عرب کے لئے کسی نئے سفیر کی “تلاش” جاری ہے، توقع ہے کہ نیا سفیر برائے سعودی عرب مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں