جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر، اور فلاحی امور کے فروغ کے لئے
“YOUTH HUMANITY WELFARE TRUST DASKA”
کا سنگ بنیاد سال 2020 میں رکھا گیا،،،،، YHWTD” کے صدر
“PNP” ذیشان سعید
سے خصوصی ملاقات،،،
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
” یوتھ ہیمیونٹی ویلفئر ٹرسٹ ڈسکہ”کا سنگ بنیاد سال 2020 میں جذبہ انسانیت سے سرشار اور دکھی اور مسائل کا شکار افراد کی۔فلاح و بہبود کے نظریہ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، یہ “”ویلفئر ٹرسٹ ” ڈسکہ محلہ مشن کمپاونڈ ڈسکہ میں قائم ہے، اس پلیٹ فارم سے ضرورت مند اور معاشرے کے دکھی گھرانوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، اس “”ویلفیئر ٹرسٹ” کے صدر ذیشان سعید اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر گرانقدر خدمات فراہم کر رہے ہیں، اس ٹیم کے دیگر ممبران میں نائب صدر اور شعیب ریاض اعوان، دوئم صدر بدر منیر چیمہ، خزانچی احس بٹ ہیں، اس وقت اس کے ممبران کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے اور مذید ممبران کی موجودہ ممبران کی تعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، اس “”یوتھ ویلفئر ٹرسٹ” سے غریب خاندانوں بچے بچیوں کی شادیاں مکمل اخراجات سے کی جا رہی ہیں، اب تک لاتعداد شادیاں کروا چکے ہیں، شادیوں پر جہیز کے علاوہ شادی کے تمام اخراجات کا تعاون بھی کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کے دوران ضرورت مند اور مستحق افراد کو فی گھرانہ “رمضان راشن” بھی تقسیم۔کیا جاتا ہے، اس کھ ساتھ محلہ میں اگر کسی کی فوتگی ہو جائے تو کراکری کے سامان اور ٹینٹ کی سہولت کا بھی وسیع انتظام کیا جاتا ہے، رمضان راشن کے ساتھ ہی ضرورت مند اور مستحق گھرانوں کو عید پر اور بچوں کی شاپنگ پر نقدی بھی دی جاتی ہے، رمضان کے دوران ہر سال راشن کے ساتھ ہی تقریبا” ایک لاکھ تک کا بجٹ رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ہمارے ویلفئر ٹرسٹ کا سالانہ 15 لاکھ بجٹ مختص ہے، ڈسکہ کی مخیر حضرات کے مالی تعاون سے یہ سلسلہ جاری ہے، ہمارے آنے والے مستقبل کے پروگرام میں اپنی ذاتی “ایمبولنس” اور “میت بس” کا بھی انتظام کیا جائے گا، محلے کے غربا افراد کی مالی معاونت اور بیماری کی صورت میں علاج معالجہ کی سہولتوں کے ساتھ مفت دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں، “”ویلفئیر ٹرسٹ” کے زیر انتظام ماہانہ تنگ دست گھرانوں کے لئے ماہانہ گھریلو بلوں کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے، تعلم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کاروبار کے اجراء کے لئے مالی مدد سے نئے کاروبار کے لئے 200 لاکھ سے زائد نقدی رقوم بھی دی جاتی ہیں جو دی گئی رقوم ہمارا ادارہ پھر واپس نہی لیتا، اس تک ہمارے محلہ کی بہت بڑی تعداد اپنے کاروبار کے اجراء سے نہ صرف اپنی زندگی خوشحال طریقہ سے بسر کر رہے ہیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی باعزت طریقہ سے پورا کر رہے ہیں، اس “”ویلفیئر ٹرسٹ” میں ہمارے ساتھ بیرون اوورسیز پاکستانی بھی ہر ماہ باقاعدگی سے “اپنا دست تعاون” بھی فراہم کرتے ہیں، یہ بھی بندوبست کیا ہوا ہے کہ کدی بھی ناگہانی صورت میں وفات پانے والوں کے لئے تدفین اور کفن کا بھی انتظام کیا جاتا ہے، اور ہم نے یر ضرورت مند کے لئے مستقل بنیادوں پر کفن دفن کا وسیع انتظام ہوتا ہوتا ہے، ہماری مخیر حضرات سے بھی انسانیت کے نام پر اپیل ہے کہ وہ ہمارے “”ویلفیئر ٹرسٹ” کے ساتھ ہمارے ساتھ دست تعاون کریں تاکہ ہمارے فلاحی ادارہ کے تمام اخراجات کو پورا کیا جا سکے ، آخر میں ولفئیر ٹرسٹ کے صدر نے “PNP” کی پوری صحافتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ہمارے فلاحی امور کے بارے تعارف کو شامل اشاعت بنایا، تمام ممبران کی طرف سے بھی شکریہ ادا کیا گیا، جزاکم اللہ خیر
372