Governor Sindh Kamran Tesori 93

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیجانب سے میڈیا اینکر پرسنز کیلئے بہترین افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا.

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پرائیویٹ نیوز چنیل کے سینئر اینکر پرسن حسین تھیبو کی سربراہی میں میڈیا چینلز سے تعلق رکھنے والے افراد نے افطار ڈنر میں شرکت کی اور گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا.
میڈیا اینکرز نے گورنر ہاٶس میں افطار کیلئے عام عوام کی رسائی پر گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا اور عوام خدمت کرنے پر بہترین خراج تحسین پیش کیا. اینکر پرسن حسین تھیبو نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ گورنر سندھ نے ماضی کے گورنرز کی طرح صرف بیانات نہیں دیئے بلکہ عملی مظاہرہ بھی کیا اور آج عام عوام کی گورنر ہاٶس تک رسائی ایک بہترین اقدام ہے. اینکر پرسنز نے بھی گورنر صاحب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
آخر میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی تمام میڈیا پرسنز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارے ملک میں چوتھے پلر کی حیثیت رکھتا ہے اور آپ تمام لوگ حق و سچ دکھاتے ہیں جس پر مجھے فخر ہے. میں آپ تمام لوگوں کے خیالات اور اظہار رائے کی قدر کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں