پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات 153

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو ،جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔ وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔ مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے ۔ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کو علم نہیں،زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کیلئے عطا کی ہے،مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی،صحافی بھی آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے اور آزاد عدلیہ کیلئے ہر جدوجہد کا حصّہ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں